ہو م پیج > اردو

Unicode

PDF




Wales & West Housing Association (WWHA)

ویلس اینڈ ویسٹ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن

خوش آمدید!

Wales & West Housing Association (WWHA) میں آپ کا استقبال ہے۔ پورے ویلس میں گھروں اور خدمات کے لئے اولین پسند بننا ہمارا نشانہ ہے۔

گھر سے متعلق مواقع

Wales & West Housing Association معیاری گھروں کا وسیع انتخاب پیش کرتا ہے۔ پورے ویلس میں مختلف مقامات پر ہماری 9000 جائیدادیں ہیں۔

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ WWHA صرف بے گھر اور ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اسے خریدنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی جائیدادیں وسیع پیمانے پر مختلف لوگوں کو کرایے پر دیتے ہیں، جن میں بزرگ افراد جو گھر کی ملکیت کے سلسلے میں پریشان نہیں ہونا چاہتے، سے لے کر ایسے خاندان اور نوجوان افراد شامل ہیں جو کسی رہن والے قرضے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتے۔

ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سبھی کو ہماری ہاؤسنگ سروس کے بارے میں معلوم ہو اور ہم یہ یقینی بنانے کے پابند ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقے ان تک رسائی حاصل کرسکیں۔

کرایے پر رہائش گاہ

  • عام رہائش گاہ:
    ہمارے پاس فلیٹ، بنگلے، چھوٹے گھر اور ایسے گھر ہیں جو کنبوں، جوڑوں اور اکیلے افراد کے لئے موزوں ہیں۔ ان میں 1 خوابگاہ سے لے کر 4 خوابگاہوں والے مختلف سائز کے مکانات ہیں، البتہ ہمارے پاس 4 خوابگاہوں والے گھر محدود تعداد میں ہیں۔
  • امدادی رہائش گاہیں:
    ہمارے پاس 60 سال سے زیادہ (یا اگر آپ کو طبّی ضروریات ہیں تو 55 سال سے زیادہ),کی عمر کے لوگوں کے لئےتنہا کمرے، فلیٹز اور بنگلے ہیں۔ اس سے بزرگ افراد کو معاشرے میں آزادانہ طور پر زندگی گذارنے کا موقع ملتا ہے ساتھ ہی انہیں امدادی عناصر جیسے ایمرجنسی الارم یا اسکیم منیجر کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے۔ کچھ اسکیمیں اجتماعی سہولیات جیسے اجتماعی بیٹھک یا لانڈری کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

گھر کی ملکیت

  • ہمارے پاس ایسی رہائش گاہیں ہیں جو امدادی رہائش گاہوں کی طرح ہیں (اوپر) لیکن یہ صرف خرید کے لئے ہی ہیں۔

لہذا میں کس طرح درخواست دوں؟

اگر آپ WWHA کے مکین بننا اور ہمارے کسی جائیداد میں رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم کسٹمر سروس سینٹر سے ٹیلیفون: 0800 052 2526 پر رابطہ کریں۔

ہمارے پاس متعدد Language Line ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ٹیلیفون کالوں کے لئے ترجمانی کا انتظام کرسکتے ہیں – اخراجات ہمارے ذمّہ ہونگے۔ آپ دوسری زبان میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں اور ہم، جہاں ممکن ہو، ان معلومات کا ترجمہ کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔ مثال کے طور پر، آپ اپنی اولین زبان میں درخواست فارم طلب کرسکتے ہیں۔

ملازمت کے مواقع

Wales & West Housing Association میں پورے ویلس کے ان مختلف علاقوں میں لگ بھگ 320 عملے ہیں جہاں ہماری جائیدادیں ہیں اور ہم ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہم مساوی مواقع فراہم کرنے والے آجر ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقے ضروری اہلیت ہونے پر ہماری ملازمتوں کے لئے درخواست دینے کی ترغیب محسوس کریں۔

رابطے کی تفصیلات

ٹیلیفون: 0800 052 2526
منی کام: 0800 052 5205
ویب سائٹ: www.wwha.net
ای میل: info@wwha.co.uk

Wales and West Housing Association
3 Alexandra Gate
Ffordd Pengam
Tremorfa
Cardiff
CF24 2UD


© حق اشاعت: Wales & West Housing Association 2006
ویب سائٹ تیار کردہ بذریعہ: Trisoft | مقام کا نقشہ


© Copyright Wales & West Housing Association 2006 | Site developed by Trisoft | Site Map